25 اکتوبر، 2017، 8:29 PM

مڈغاسکر میں طاعون کی وبا پھیلنے سے 124 افراد ہلاک

مڈغاسکر میں طاعون کی وبا پھیلنے سے 124 افراد ہلاک

افریقی ملک مڈغاسکر میں طاعون کی وبا پھیلنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مڈغاسکر میں طاعون کی وبا پھیلنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مڈغاسکر کے رِسک منیجمنٹ آفس کے بیان میں کہا گیا کہ طاعون سے متاثر ہونے کے اب تک ایک ہزار 192 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے دو تہائی سے زائد کیسز میں مریضوں کو شدید نمونیا ہوگیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اب تک طاعون کے مرض میں مبتلا افراد سے رابطے میں آنے والے 30 فیصد سے کم افراد تک رسائی حاصل ہوسکی ہے، جس سے مرض کو پھیلنے سے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

News ID 1876202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha